ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساگر کے قریبی دیہات کےقریب پیش آئے سڑک حادثے میں ولیج اکاؤنٹنٹ ہلاک

ساگر کے قریبی دیہات کےقریب پیش آئے سڑک حادثے میں ولیج اکاؤنٹنٹ ہلاک

Fri, 20 Nov 2020 19:01:00    S.O. News Service

ساگر:20؍نومبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے آللی دیہات کے قریب ماروتی کار اور اسکوٹر کے درمیان تصادم ہونے کے نتیجےمیں ولیج اکاؤنٹنٹ جائے وقوع ہی ہلاک ہونے کا حادثہ پیش آیا ہے۔

6981.jpgمہلوک کی شناخت سداپور تحصیلدار دفتر میں ولیج اکاؤنٹنٹ کے طورپر خدمات انجام دینے والی سورب ایچ کے دیہات کی اوشا ایس (22)کےطورپر کی گئی ہے۔ اوشا گزشتہ کچھ برسوں سے سداپور میں سرکاری خدمات پر مامور تھیں، وہ روزانہ ساگر سے سداپور کو اپنی اسکوٹر کے ذریعے آجایا کرنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جمعرات کو حسب معمول اوشا ساگر سے سداپور کے لئے نکلیں تو آللی نامی دیہات کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔


Share: